وزیراعظم عمران خان کی بابراعظم کوآسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کلاس بلے بازی ، کیپٹن اننگ کھیلنے اور ٹیم کو میچ میں” فائٹ بیک” کرنے پرمبارکباد

91
وزیراعظم عمران خان کی بابراعظم کوآسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کلاس بلے بازی ، کیپٹن اننگ کھیلنے اور ٹیم کو میچ میں" فائٹ بیک" کرنے پرمبارکباد

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کوآسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ورلڈ کلاس بلے بازی ، کیپٹن اننگ کھیلنے اور ٹیم کو میچ میں” فائٹ بیک” کرنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ بدقسمتی سے میں ایک اور محاذ پر میچ فکسنگ کے خلاف لڑنے کی وجہ سے میچ نہیں دیکھ سکا، اس محاذ پر میرے کھلاڑیوں کو لالچ دینے کے لئے بھاری رقم استعمال کی جا رہی ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے آسٹریلیا کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو شاندار کیپٹن اننگ اور ورلڈ کلاس بلے بازی کے ساتھ میچ میں زبردست فائٹ بیک کرنے پر انہیں مبارکباد دی ۔ وزیراعظم نے رضوان اور عبداللہ شفیق سمیت پوری ٹیم کو بہترین مقابلہ کرنے پر مبارک باد دی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے میں میچ فکسنگ کے خلاف ایک اور محاذ پر لڑنے کی وجہ سے میچ نہیں دیکھ پایا ، اس جنگ میں میرے کھلاڑیوں کو ورغلانے کے لئے بہت بڑی رقم استعمال کی جارہی ہے