وزیراعظم عمران خان کی باغبانی کی بین الاقوامی نمائش کی اختتامی تقریب میں شرکت

76

بیجنگ ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو بیجنگ میں باغبانی کی بین الاقوامی نمائش کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں وزراءاور دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔ وزیراعظم عمران خان کا بیجنگ ہارٹیکلچرل نمائش میں ان کے چینی ہم منصب لی کی چیانگ نے خیرمقدم کیا۔ نمائش کا اہتمام چین کی مرکزی حکومت، بیجنگ میونسپل حکومت اور بیورو آف انٹرنیشنل ہارٹیکلچر ایگزیبیشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا، نمائش کا مقصد چین کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور باغبانی کے شعبہ میں ترقی کا مظاہرہ کرنا تھا، نمائش میں دنیا بھر میں باغبانی کے حوالے سے کی گئی کامیابیوں کو بھی دیکھایا گیا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر رواں سال اپریل میں دورہ چین کے موقع پر باغبانی نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔