اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ وہ سچ کا سامنا نہیں کر سکتی۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا سچ کی فتح ہے۔
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ حق اور سچ پر ہیں، وہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کے آڈیو وڈیو سکینڈل کے بعد قوم ووٹوں کے تقدس کو پامال کرنے والے عناصر کو جان گئی ہے۔