وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ،ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا

318

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی ( این سی سی) کا اجلاس جمعرات کو یہاں اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔