وزیراعظم عمران خان کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ون ٹو ون ملاقات

117
APP68-22 DOHA: January 22 – Prime Minister Imran Khan meeting with Emir of Qatar H.H. Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani at Diwan-e-Amiri. APP

دوحہ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے منگل کو یہاں دیوان امیری میں ون ٹو ون ملاقات کی۔ بعد ازاں وزیراعظم اور امیر قطر کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ نوعیت کے تمام امور بالخصوص اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو تقویت دینے سے متعلق معاملات پر بات چیت ہوئی۔ قطر کے امیر نے وزیراعظم اور ان کے وفد کے ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔