وزیراعظم عمران خان کی قومی پیپلز کانگریس کے چیئرمین لی ژانگ شو سے ملاقات

93
APP41-06 QUETTA: October 06 – Prime Minister Imran Khan meets Governor Balochistan Justice (R) Amanullah Khan. APP

بیجنگ ۔ 03 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے قومی پیپلز کانگریس کے چیئرمین لی ژانگ شو سے چین کے عظیم عوامی ہال میں ملاقات کی، وزیراعظم نے دورے کے دوران انہیں اور ان کے وفد کو دی جانے والی چینی میزبانی اور روایتی گرمجوشی کو سراہا ۔ انہوں نے گورننس کی بہتری، غربت کے خاتمہ اور انسداد بد عنوانی مہم میں چین کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں چینی ترقی کے ماڈل کا بنیادی عنصر قراردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں سی پیک کے کلیدی کردارکو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سماجی اقتصادی ترقی اورروز مرہ زندگی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے توقع ظاہرکی کہ خصوصی اقتصادی زون اور صنعتی تعاون سے دونوں ملکوں کے عوام کونئے مواقع میسر آسکیں گے