وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت قبائلی اضلاع میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئےپرعزم ہے، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا سابق قبائلی علاقہ جات کی انڈسٹریز کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب

93
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت قبائلی اضلاع میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئےپرعزم ہے، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا سابق قبائلی علاقہ جات کی انڈسٹریز کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت سابق قبائلی علاقہ جات کے اضلاع میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئےپرعزم ہے، وزیراعظم نے سابق فاٹا کے اضلاع میں صنعت

کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں سابق قبائلی علاقہ جات کے انڈسٹریز کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، معاون خصوصی ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے بھی شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے اجلاس کے شرکاءکو بتایا کہ سابق قبائلی اضلاع میں امن، ترقی اور خوشحالی پورے ملک کے لئے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتیں کسی بھی علاقہ کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں اور وزیراعظم نے سابق قبائلی اضلاع میں صنعتوں کے قیام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے واضح ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق اجلاس میں تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے نمائندے موجود تھے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ فاٹا میں صنعتوں کے قیام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے وہ انڈسٹری کے نمائندوں سے باضابطہ اور باقاعدہ بنیادوں پر ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خزانہ نے چیئرمین ایف بی آر سمیت تمام متعلقہ محکموں اور وزارتوں کو سابق فاٹا میں صنعت کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور اس ضمن میں آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

سابق فاٹا کے انڈسٹریز کے نمائندوں نے انڈسٹری کو حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے ہدایات اور رہنمائی فراہم کرنے پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔