وزیراعظم عمران خان کی مستونگ روڈ کوئٹہ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کی مذمت

72

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے مستونگ روڈ کوئٹہ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پرکالعدم ٹی ٹی پی کے خودکش حملہ کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے غیرملکی پشت پناہی سے بنائے گئے منصوبوں کوناکام اورملک کومحفوظ بنانے کیلئے قربانیاں دینے والے سیکورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کیاہے۔

اتوار کوایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے مستونگ روڈ کوئٹہ میں ایف سی کے چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کی مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے شہداکے اہل خانہ سے تعزیت کااظہارکرتے ہوئے زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ وہ غیرملکی پشت پناہی سے بنائے گئے دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام اورملک کومحفوظ بنانے کیلئے قربانیاں دینے پرسیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔