وزیراعظم عمران خان کی ”پیپسی کو“ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

142
APP44-28 ISLAMABAD: November 28 - A delegation of PEPSI Co., headed by Mike Spanos, CEO PEPSI Co. Asia, Middle East and North Africa called on Prime Minister Imran Khan at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات ”پیپسی کو“ کے ایشیائ، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مائیک سپانوز کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ”پیپسی کو“ کے وفد نے وزیراعظم کو پاکستان میں اپنی کمپنی کے کاروبار اور آئندہ پانچ برسوں میں 1.2 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کے منصوبوں بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے صنعت کو درپیش بعض مسائل کا بھی ذکر کیا۔ وفد نے موجودہ حکومت کی سرمایہ کاری و کاروبار دوست پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت ملک میں دستیاب کاروباری مواقع سے استفادہ کے لئے سرمایہ کار برادری کو سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی اور انسانی وسائل سے مالا مال ملک ہے جہاں 30 سال سے کم عمر کے 10 کروڑ سے زائد افراد کی آبادی موجود ہے۔