وزیراعظم عمران خان کی گیمبیا کے صدر اداما بیرو کو صدارتی انتخابات میں متاثر کن کامیابی حاصل کرنے پرمبارکباد

99
وزیراعظم عمران خان کی گیمبیا کے صدر اداما بیرو کو صدارتی انتخابات میں متاثر کن کامیابی حاصل کرنے پرمبارکباد

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے گیمبیا کے صدر اداما بیرو کو صدارتی انتخابات میں متاثر کن کامیابی حاصل کرنے پرمبارکباد دی ہے ۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گیمبیا کے عوام نے ایک مرتبہ پھر اپنی اہل قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ میں پاکستان اور گیمبیا کے مابین سود مند شراکتداری کے تسلسل کا خواہاں ہوں ۔