وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اتحادی جماعتوں کے ارکان کی نشستوں پر گئے، شکریہ ادا کیا

108

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ارکان کی نشستوں پر جا کر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم پر اعتماد کی قرارداد کی منظوری کے بعد حکومت اور اتحادی جماعتوں کے ارکان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈیسک بجائے۔

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی نشست پر جا کر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم جے یو آئی (ف)، اے این پی، بی این پی مینگل، بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم سمیت دیگر ارکان کی نشستوں پر گئے اور انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔