28.1 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم محمد شہباز شریف 23 سے 27 ستمبر تک نیویارک میں اقوام...

وزیراعظم محمد شہباز شریف 23 سے 27 ستمبر تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف 23 سے 27 ستمبر تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ کثیرالجہتی عمل کے لیے پاکستان کے ثابت قدم عزم کا اعادہ کریں گے اور عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کا اظہار کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں مسئلہ فلسطین اور جموں و کشمیر سمیت دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، جنرل اسمبلی کے صدر اور پاکستانی تارکین وطن سے ملاقات کریں گے، وہ سطح سمندر میں اضافے سے پیدا ہونے والے وجودی خطرات اور ”لیڈرشپ فار پیس“ سمیت اعلیٰ سطح کے کئی اجلاسوں میں بھی شرکت اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کھلی بحث میں حصہ لیں گے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ جو وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، 22 اور 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے بلائے جانے والے ”سمٹ آف دی فیوچر“ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وہ او آئی سی کے وزراء خارجہ کی سالانہ رابطہ میٹنگ، جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس،G-77اور چین کے وزارتی اجلاس اور غیر وابستہ تحریک کے وزارتی اجلاس میں بھی حصہ لیں گے

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں