وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صدر مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

272

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صدر مولانا فضل الرحمان نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔