اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق سینیٹر و سابق چیئرمین سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے جمعہ کو وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی اور انہیں اپنی کتاب ’’تاریخ سے سبق‘‘ پیش کی۔ یہ بات وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں بتائی گئی۔