وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ملاقات

249

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی اہم ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔