لاہور۔24جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کی قیادت میں معروف سیاسی شخصیات نے لاہور میں ملاقات کی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔