اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے فرانس کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر عاصم افتخار نے منگل کو یہاں ملاقات کی ۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے پاکستان کے فرانس کیلئے نامزد سفیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی تعیناتی سے پاکستان اور فرانس کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔