اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سربراہ جمعیت علماءِ اسلام مولانا فضل الرحمن نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِ مواصلات مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمن نے بجٹ 24۔2023 میں معاشی مشکلات کے باوجود ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مشکلات کے ازالے کے اقدامات کی شمولیت کو سراہا۔ملاقات میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے وزیرِ اعظم کے خیبر پختونخوا بالخصوص ضم شدہ اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کی تعریف کی۔