لاہور۔31مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے ملاقات کی۔
بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت سے متعلقہ اہم امور پر مشاورت کے علاوہ ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔