اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تیسری مدت کیلئے حلف اٹھانے پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو مبارکباد دی ہے۔
ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے طویل عرصہ سے اس عہدے پرفائز ترکیہ کےصدر رجب طیب اردوان کوتاریخی تقریب میں تیسری مدت کیلئے حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔