وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے کا افتتاح کر دیا

135

گوادر ۔3جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے کا افتتاح کر دیا جبکہ گوادر سی واٹر ڈی سیلینیشن پراجیکٹ سمیت مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی، وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود، پاکستان میں چینی سفارتخانہ کی ناظم الامور پانگ چن ژی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے کا افتتاح کیا۔ جن منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ان میں چائنہ ایڈ کی جانب سے پاکستان میں گوادر سی واٹر ڈی سیلینیشن پراجیکٹ، جنگٹال گوادر پرائیویٹ لمیٹڈ، ہینگ می لبریکینٹس پلانٹ، ہین گینگ ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک، ہوافاگوادر ایکسپو سینٹر، 3000 ہائوس ہولڈ سولر پینل گوادر فرٹیلائزر پلانٹ شامل ہیں۔