وزیراعظم محمد شہباز شریف کا برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی طرف سے اپنی پوری ٹیسٹ سیریز کی فیس پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے عطیہ کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

245

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی جانب سے اپنی پوری ٹیسٹ سیریز کی فیس پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے عطیہ کرنے کے اعلان کو سراہتے ہوئے اسے انسان دوستی کی عظیم برطانوی روایات کا مظہر قرار دیا ہے۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ مصیبت زدہ انسانیت کے لئے ہمدردی تمام خوبیوں میں سب سے بڑی خوبی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلش کپتان بین اسٹوکس کی جانب سے اپنی پوری ٹیسٹ سیریز کی فیس پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے عطیہ کرنے کا اعلان انسان دوستی کی عظیم برطانوی روایات کا مظہر ہے۔