33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد شہباز شریف کا دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو خراج عقیدت

- Advertisement -

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈا اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی،حوالدار محمد اظہر اقبال،نائیک محمد اسد اور سپاہی محمد عیسیٰ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہداء کی بلندیء درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلے کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں،پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=356700

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں