اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہماری جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے بغیر ادھوری ہے اور ان کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید اپنے نظریے پر دلیرانہ طور پر اور سختی سے کاربند رہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔