وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوانے پر ازبکستان کے صدر سے اظہار تشکر

119
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوانے پر ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوستوں کی مدد سے ہم دوبارہ بہتر تعمیرنو کریں گے۔

جمعہ کو وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں ازبکستان کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام ضرورت کی اس گھڑی میں مدد کرنے کے اس جذبے کی بہت قدر کرتے ہیں۔