14.4 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع کرک میں 6 خارجیوں کو جہنم...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع کرک میں 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرک میں 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔

- Advertisement -

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لئے مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564492

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں