وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مردان پولیس چوکی پر دھماکے میں 2پولیس اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار

163
وزیراعظم شہباز شریف کا لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ شہید کو خراج عقیدت، اہل خانہ سے تعزیت

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مردان پولیس چوکی چمتار میں ہونے والے دھماکے میں 2پولیس اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے اہلخانہ اور زخمی ہونے والوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیس پر بڑھتے ہوئے حملوں اور شہادتوں پر بہت تشویش ہے ۔ انہوں نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کو ہدایت کی کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری اور پولیس پر حملوں کے تدارک میں معاونت فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا صوبے میں امن وامان سے متعلق درپیش صورتحال کا جائزہ لیں، وفاق پوری مدد کرے گا ۔ وزیراعظم نے شہدا کے اہلخانہ کو پولیس پیکیج کے تحت امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔