وزیراعظم محمد شہباز شریف کا معاون خصوصی فہد حسین کے والد بریگیڈیئر (ر) جاوید حسین کے انتقال پر اظہار افسوس

274

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی و سٹرٹیجک کمیونیکشن فہد حسین کے والد بریگیڈیئر (ر) جاوید حسین کے انتقال پر گہرے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ والد کی وفات کسی کے لئے بھی بڑا صدمہ ہوتی ہے، فہد حسین اور اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔