- Advertisement -
اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چلاس کے قریب شاہراہ قراقرم پر ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔
وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق وزیراعظم نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت کی دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے زخمی افراد کی صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبّی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=350287
- Advertisement -