- Advertisement -
اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سیریز میں فتح پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔ہفتہ کو وزیراعظم آفس پریس ونگ سے جاری بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے جذبے اور ٹیم ورک نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے،پوری قوم کرکٹ ٹیم کی اس کامیابی پر خوش ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517226
- Advertisement -