اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سہ ملکی سریز جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ ٹیم اور بالخصوص محمد نواز ، حیدر علی اور حارث رئوف کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے آئندہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے حوالہ سے بھی پاکستان کر کٹ ٹیم کیلئے نیک تمنائوں کا اظہارکیا۔