24.9 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد شہباز شریف کی ضلع کچھی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ضلع کچھی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بھارتی پراکسی و نام نہاد بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مچھ، ضلع کچھی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بھارتی پراکسی و نام نہاد بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان میں وزیراعظم نے دہشت گرد حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے صوبیدار عمر فاروق، نائیک آصف خان، نائیک مشکور علی، سپاہی طارق نواز، سپاہی واجد احمد فیض، سپاہی محمد عاصم اور سپاہی محمد کاشف خان کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔ انہوں نے شہداء کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ملک کی حفاظت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ شہداء کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوان دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دینے کے لئے ہر وقت تیار ہیں، ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593500

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں