23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم محمد شہباز شریف کی لوئر دیر میں فتنہ الخوارج کے خلاف...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی لوئر دیر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی اور پولیس کے افسران و اہلکاروں کی ستائش

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لوئر دیر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران 9 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سی ٹی ڈی اور پولیس کے افسران و اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔

منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سی ٹی ڈی و پولیس کے افسروں و اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کے افسران و اہلکار وطن عزیر کی فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم سے حفاظت میں دن رات مصروف عمل ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے بہادر اہلکاروں و افسران پر فخر ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے شہریوں کی شہادت پر دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم نے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں