اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مستونگ میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیاو نگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کے بلندی درجات کے لئے دعا کی اور لواحقین سے تعزیت کااظہار کیا ہے ۔
وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز کے عزم اور حوصلے بلند ہیں ۔ شہداء کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔