23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن نوروز...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن نوروز منانے والے بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جشن نوروز کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں مل کر مذہبی و ثقافتی اختلافات کا خاتمہ کریں اور ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔

بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوروز منانے والے بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،جشن نوروز موسم بہار کی آمد پر خوشیاں بانٹنے کا موقع ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ اس تہوار میں امید کا پیغام ہے جو ہمیں ایک بہتر مستقبل کی خبر دیتا ہے،پاکستانی پارسی برادری کو جشن نوروز کے موقع پر خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم ملک کی ترقی میں پارسی برادری کے کلیدی کردار کی معترف ہے اور اقلیتوں کے اس جذبے کو سراہتی ہے

،آئیں مل کر مذہبی و ثقافتی اختلافات کا خاتمہ کریں اور ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=449993

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں