- Advertisement -
اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کی صورت میں جوابی کارروائی کی حمایت پر بلاول بھٹو زرداری سے اظہار تشکر کیا ۔
پرائم منسٹر آفس میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے حالیہ کشیدگی میں ملک و قوم کی مثالی قیادت کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ ہم بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر پاکستان ا فواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595202
- Advertisement -