وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کبل میں سی ٹی ڈی تھانہ میں دھماکے کی مذمت، وزیر اعظم کا قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس اور لواحقین سے اظہار تعزیت

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔وزیراعظم آفس پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس اور شہداء کی بلندئ درجات کی دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور انھیں ہر ممکن طبی امداد دینے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ پوری قوم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے ،سیکورٹی فورسز اور پولیس دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گی ۔