وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات ، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

157

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔پیر کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا اور افتخار نذیر چوہدری نےالگ الگ ملاقات کی۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم سے سابق رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی عرفان دولتانہ نے بھی ملاقات کی۔