وزیراعظم شہبازشریف کا وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

130
عمران نیازی 9 مئی کے المناک واقعات میں اپنے جرم سے توجہ ہٹانے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد ۔15اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر رنج وغم اور افسوس کا اظہارکیاہے ۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مفتی عبدالشکور کے اہل خانہ اور تمام وابستگان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی ہے ۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاکہ مفتی عبدالشکور ایک باعمل عالم، ایک نظریاتی سیاسی کارکن اور نیک انسان تھے ،مفتی عبدالشکور جمعیت علماءاسلام (ف) کے متحرک اور نظریاتی راہنما وں میں شمار ہوتے تھے،انہوں نے وزیر مذہبی امور کے طور پر بڑی محنت، اخلاص اور ایمانداری سے فرائض انجام دئیے ،مفتی عبدالشکور کی دینی، ملی، قومی وسیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین