وزیراعظم محمد شہبازشریف کی برطانیہ کے بادشاہ کی رسم تاجپوشی کے موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں

218
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی برطانیہ کے بادشاہ کی رسم تاجپوشی کے موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے برطانیہ کے بادشاہ کی رسم تاجپوشی کے موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں ۔

وزیرعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سری لنکا کے صدر رانل وکرما سنگے اور وزیرمملکت برطانیہ اینڈریو میچل سے ملاقات کی ۔

وزیراعظم نے مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح ، زمبیا کے صدر ہاکیندے ہیچی لیما ، موریشس کے صدر پریتھوی راج سنگھ روپن ، مالٹا کے صدر جارج ویلیم ویلا، دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل پٹریکا سکاٹ لینڈ اور برازیل کے صدر لوئیز اناشیا للا ڈا سلویٰ سے الگ الگ ملاقات کی ۔