وزیراعظم محمد نواز شریف آزاد جموں کشمیر کونسل کے 53 ویں بجٹ اجلاس کی صدارت کے لئے مظفر آباد پہنچ گئے

123
APP02-29 MUZAFFARABAD: December 29 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif being received by President AJ&K Sardar Masood Khan upon arrival. APP

مظفر آباد۔ 29 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف آزاد جموں کشمیر کونسل کے 53 ویں بجٹ اجلاس کی صدارت کے لئے جمعرات کو یہاں پہنچ گئے ۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار ‘ وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستتاں برجیس طاہر ‘ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی اور سینیٹر پرویز رشید بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ مظفر آباد آمد پر آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے وزیراعظم محمد نواز شریف کا خیر مقدم کیا۔