
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان نے بدھ کو ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران قومی اہمیت کے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔