
اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے بدھ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے بعد ازاں جنرل راشد محمود کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ جنرل راشد محمود 27 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔