وزیراعظم محمد نواز شریف قزاخستان روانہ ہو گئے،شنگھائی تعاون تنظیم کی سٹیٹ کونسل کے سربراہان کے شرکت کریںگے

103

اسلام آباد ۔ 08 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف جمعرات کی صبح قزاخستان روانہ ہو گئے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کی سٹیٹ کونسل کے سربراہان کے 17 ویں دو روزہ اجلاس میں شرکت کریںگے۔وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز ،وزیر تجارت خرم دستگیر اور وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال ان کے ہمراہ ہیں۔ ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف اجلاس میں شرکت کے لئے آئے دیگر رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر قزاخستان میں بین الاقوامی نمائش "انٹرنیشنل ایکسپو 2017 ” بھی منعقد ہو گی جس میں پاکستان سمیت 100سے زیادہ ممالک شرکت کریں گے۔