وزیراعظم محمد نواز شریف نے عابد شیر علی کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں غیر مناسب بیانات جاری کرنے سے روک دیا

105

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے عابد شیر علی کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں غیر مناسب بیانات جاری کرنے سے روک دیا۔ بدھ کو وزیراعظم کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نے عابد شیر علی کو اس طرح کے بیانات جاری کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔