وزیراعظم محمد نواز شریف نے پیر صابر شاہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مرکزی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا

195
PML-N LEADER PIR SABIR SHAH CALLED ON PRIME MINISTER MUHAMMAD NAWAZ SHARIF AT PM HOUSE, ISLAMABAD ON MAY 5, 2016.

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر بھی ہیں، نے پیر صابر شاہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مرکزی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) آصف کرمانی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس ضمن میں جمعرات کو باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔