23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد نواز شریف کا ماﺅں کے عالمی دن کے موقع پر...

وزیراعظم محمد نواز شریف کا ماﺅں کے عالمی دن کے موقع پر تمام ماﺅں کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ خاندانی زندگی میں ماﺅں کے کردار کو مستحکم بنانے کے پختہ عزم پر قائم رہیں گے۔ اتوار کو ماﺅں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ماﺅں کی عظمت اور توقیر اس طرح کی جائے کہ ہر دن ماں کا دن ہو۔ ماﺅں کے عالمی دن کے موقع پر تمام ماﺅں کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے خاندانی زندگی میں ماﺅں کے کردار اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا جو کہ مائیں امور خانہ داری کی انجام دہی اور خاندان کے ذریعہ معاش میں اضافہ کیلئے ادا کر رہی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4024

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں