وزیراعظم محمد نواز شریف کا وفاقی وزرائ، مشیران اور معاونین خصوصی کے خصوصی اجلاس سے خطاب

205
APP59-21 ISLAMABAD: April 21 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif meets members of the Federal Cabinet at PM House. APP

پاکستان کے استحکام اور تعمیر و ترقی کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں پڑنے دیں گے، تین سال قبل پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے، شکستہ حال معیشت کو سنبھالنے اور زندگی کے مختلف شعبوں میں پیدا ہونے والی خرابیوںکو دور کرنے کیلئے جس عمل کا آغاز ہوا ہے وہ اسی جانفشانی اور محنت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، ماضی میں بھی کڑے سے کڑے انتقامی احتساب سے سرخرو ہو کر گزرے ہیں
وزیراعظم محمد نواز شریف کا وفاقی وزرائ، مشیران اور معاونین خصوصی کے خصوصی اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے استحکام اور تعمیر و ترقی کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں پڑنے دیں گے، تین سال قبل پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے، شکستہ حال معیشت کو سنبھالنے اور زندگی کے مختلف شعبوں میں پیدا ہونے والی خرابیوںکو دور کرنے کے لئے جس عمل کا آغاز ہوا ہے وہ اسی جانفشانی اور محنت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔ عدم استحکام پیدا کر کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی راہ روکنے والے کل بھی ناکام رہے اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوں گے، اﷲ کے فضل سے ہمارا دامن صاف ہے، ہم ماضی میں بھی کڑے سے کڑے انتقامی احتساب سے سرخرو ہو کر گزرے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیراعظم ہاﺅس میں وفاقی وزرائ، مشیران اور معاونین خصوصی کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔