وزیراعظم محمد نواز شریف کوئٹہ روانہ،چوہدری نثار علی خان بھی ہمراہ ہیں

120

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف منگل کو یہاں سے کوئٹہ روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کے ہمراہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ بھی کوئٹہ گئے ہیں جہاں سریاب روڈ پر قائم پولیس ٹریننگ سینٹر پر گزشتہ شب دہشت گردوں نے حملہ کیا ‘ اس افسوسناک واقعہ میں درجنوں کیڈٹس شہید ہوئے۔