وزیراعظم محمد نواز شریف کی صدر مملکت سے ملاقات،

114
APP63-26 ISLAMABAD: November 26 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif called on President Mamnoon Hussain at the Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہفتہ کو یہاں ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی اور دونوں رہنماﺅں نے قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے صدر مملکت کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدوں پر تقرر کے معاملہ پر اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کو دورہ ترکمانستان کی تفصیلات اور پائیدار ٹرانسپورٹ پر ہونے والی پہلی عالمی کانفرنس کے دوران عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتوں کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔